Friday, May 10, 2024

لاک ڈاؤن کے دوران خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رکھیں ، اظہر علی

لاک ڈاؤن کے دوران خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رکھیں ، اظہر علی
April 9, 2020

لاہور ( 92 نیوز) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا پر مشکل وقت ہے  ، کوشش ہے کہ لاک ڈاؤن  کے دوران خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رکھیں۔

 قومی  ٹیسٹ ٹیم کے کپتان  اظہر علی  کورونا وائرس کی وجہ سے خود کو فٹ رکھنے کے لیے کوشاں ہیں ، کہتے  ہیں کہ بند دروازوں میں کرکٹ کھیلنے  کی حمایت کرتا ہوں لیکن حکام کو دیکھنا ہو گا کہ بند دروازوں میں کرکٹ ہو سکتی ہے کہ نہیں ؟۔

اظہر  علی نے کہا کہ  ان حالات میں کوئی بھی کرکٹ فنڈ ریزنگ کے لیے  ہونا اچھی بات ہے ،انہوں نے کہا آسٹریلیا  میں ٹیم کی کارکردگی اچھی   نہ ہونے کے باوجود  سیریز سے مقاصد حاصل کئے، ٹور سے  ایسے باؤلر ملے جو  پاکستان کے لیے لمبا کھیل سکتے ہیں۔

اظہر نے  کہا  پی ایس ایل سے حیدر علی  جیسا کھلاڑی سامنا آیا ہے،   ، شرجیل خان کی فٹنس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انکی فٹنس میں مسئلہ ہے ،کسی  بھی  کھلاڑی  کو ٹیم میں  کم  بیک کرنے کے لیے  فٹنس پر کام کرنا  ہوگا۔

ٹیسٹ کپتان    نے سینٹرل کنٹریکٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ   پی سی بی نے جون  تک کنٹریکٹ جاری رکھنے کا اعلان  کررکھا ہے،کنٹریکٹ میں نظرثانی  کی صورت میں فیصلہ سوچ سمجھ کرینگے۔