Thursday, March 28, 2024

لاک ڈاؤن کے دوران حکومت نے صرف وقت ضائع کیا ، سراج الحق

لاک ڈاؤن کے دوران حکومت نے صرف وقت ضائع کیا ، سراج الحق
April 23, 2020
 ملتان (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا لاک ڈاؤن کے دوران حکومت نے صرف وقت ضائع کیا۔ لسٹ میں پہلے سے موجود لوگوں پر ہی توجہ دی گئی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نشتر اسپتال کا دورہ کیا۔ سراج الحق کو نشتر اسپتال میں صدر  پی ,ایم ,اے ڈاکٹر عبدالروف ہراج نے خوش آمدید کہا ۔ سراج الحق نے ڈاکٹروں میں حفاظتی کٹس فراہم کیں ۔ امیر جماعت اسلامی نے فرنٹ لائن پر کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹروں کو سلیوٹ کیا ۔ سراج الحق کی کورونا کو شکست دینے والے ڈاکٹرز سے بھی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا مشکل کے وقت میں جماعت اسلامی ڈاکٹرز کے ساتھ ہے ۔ وائس چانسلر نشتر ہسپتال ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے سراج الحق کو نشتر ہسپتال کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا دورے کا بنیادی مقصد کورونا وائرس کے پیش نظر خوراک کی فراہمی کا جائزہ لینا ہے۔ نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بڑی قربانی دیں۔ معذور افراد کو آج ہم راشن اور امداد فراہم کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا دورہ بھی کیا۔ سراج الحق کو ڈسٹرکٹ جیل پہنچنے پر سلامی دی گئی ۔ سراج الحق نے جیل میں قیدیوں اور پولیس کے لیے حفاظتی سامان تقسیم کیا ۔ سراج الحق نے قیدیوں کو سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایات کیں۔ اس کے علاوہ سراج الحق نے ریسکیو 1122 کے دفتر کا دورہ کیا۔ سراج الحق نے ریسکیو اہکاروں میں  حفاظتی ٹکٹس فراہم کیں ۔ سراج الحق کو ریسکیو 1122 کی جانب سے کرونا وائرس کے خلاف جاری مہم کے بارے  بریفنگ دی گئی ۔