Wednesday, May 8, 2024

لاک ڈاؤن کے باعث گھروں تک محدود بچوں نے آن لائن گیمز کو مشغلہ بنالیا

لاک ڈاؤن کے باعث گھروں تک محدود بچوں نے آن لائن گیمز کو مشغلہ بنالیا
March 31, 2020
لاہور (92 نیوز) لاک ڈاؤن کے باعث بچے گھروں تک محدود ،ان ڈور سرگرمیوں کو بوریت بھگانے کا ذریعہ بنا لیا، لڈو، کرکٹ اور آن لائن گیمز کو اپنا مشغلہ بنالیا۔ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی مجبوری  نے بچوں کو بھی گھروں میں رہنے پرمجبورکردیا ہے، ایسے میں بچوں کے لیے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنا مشکل ہے، تاہم انہوں نے بوریت کا حل بھی نکال لیا، گھروں کے اندر فارغ وقت میں لڈو سے دل بہلایا جا رہا ہے۔ گھر کے بڑوں کو ساتھ ملا کرکٹ کھیلنا بھی اچھا لگتا ہے، بیٹنگ اوربولنگ کرنا توسبھی کواچھا لگتا ہے ناں۔ کمپیوٹر پر گیمز کھیلنا بھی تو ایک مصروفیت ہے اورنہیں تو موبائل میں گیمز بھی تو سیو ہیں۔ بچوں کا کہنا ہے کہ گھرمیں کھیل بھی رہے ہیں اور اسکول کا کام بھی کر رہے ہیں، چھت پر کھیلنے کے لئے فٹ بال بھی تو ایک بہترین کھیل ہے۔ بچے کوروناوائرس کے پھیلاؤ پر فکرمند بھی ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ بچے اپنے دن کا اختتام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دعاؤں پرکرتے ہیں۔