Wednesday, May 8, 2024

لاک ڈاؤن کے باعث کاشتکاروں کو تربوز کی کاشت کے مناسب دام نہ ملے سکے

لاک ڈاؤن کے باعث کاشتکاروں کو تربوز کی کاشت کے مناسب دام نہ ملے سکے
May 19, 2020
 چنیوٹ (92 نیوز) چنیوٹ کے کاشتکاروں نے رواں سال وسیع رقبے پر تربوز کی کاشت کی مگر لاک ڈاؤن کے باعث مناسب دام نہ ملنے پر ان کے اخراجات بھی پورے نہ ہو سکے ۔ تربوز گرمیوں کا اہم پھل جو مٹھاس اور بے شمار فوائد سمیت خاص افادیت رکھتا ہے۔ چنیوٹ کے کاشتکاروں نے رواں سال 20 ہزار ایکڑ رقبے پر اس کی کاشت کی لیکن لاک ڈاؤن کے باعث کاشتکار اس سے بھرپور فائدہ نہ اٹھا سکے۔ کہتے ہیں کہ ان کے اخراجات بھی پورے نہ ہو سکے ۔ شہر میں عروج، سلطان، بلیک چیئرمین، شوگر بے بی، چیمپیئن اور آگسٹا سمیت دیگر اقسام کا تربوز دستیاب ہے ۔ پہلے اس پھل کو افغانستان برآمد کیا جاتا تھا لیکن لاک ڈاؤن نے کاشتکاروں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔ محکمہ زراعت کے افسران کہتے ہیں کہ کاشتکاروں کا منافع کم ہوا ، نقصان والی بات غلط ہے ۔ یہ واحد پھل ہے جو پچھلے سال کی نسبت رواں سال سستا فروخت ہو رہا ہے۔ تربوز کی کاشت کو کورونا کی نظر کھا گئی۔ سرحدوں کی بندش سے تجارتی معطلی کے باعث کاشتکار گھاٹے کا سودا کرنے پر مجبور ہیں۔