Thursday, May 9, 2024

لاک ڈاؤن کے باعث ورکشاپس میں کام کرنیوالے مزدور بھی فاقوں پر مجبور

لاک ڈاؤن کے باعث ورکشاپس میں کام کرنیوالے مزدور بھی فاقوں پر مجبور
April 13, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن  سے جہاں دیگر کاروباری سرگرمیاں معطل ہوئیں وہیں گاڑیوں کی مرمت کی ورکشاپس میں کام کرنے والے مزدوروں کی زندگی بھی اجیرن ہوگئی۔

کورونا سے سب ہی متاثر ہیں مگر دیہاڑی دار محنت کش افراد کو یہ ہی فکر کھائے جا رہی ہے کہ  اپنے گھر والوں کو کھلائیں گے کیا، اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں یہ گاڑیوں کی مرمت کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے  جہاں دکاندار اور مزدور  مایوس ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث یہ سب بے بس ہیں ، اسی آس اور امید کے ساتھ دکان کا رخ کرتے ہیں کہ  شام کو گھر خالی ہاتھ نہ جائیں  لیکن وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کا باہر نکلنا کم ہوا  تو ان کا کام بھی متاثر ہوا۔

سارا دن گاہکوں کی راہ تکتے ان دکانداروں اور مزدوں کے حصے میں صرف مایوسی ہی آ رہی ہے۔

اسلام آباد میں یہ مزدور اور دکاندار اکیلے نہیں بلکہ ملک بھر میں ان جیسے ہزاروں محنت کشوں کا بھی یہی حال ہے۔