Friday, March 29, 2024

لاک ڈاؤن کے باعث تھیٹرز بدستور بند ، فنکار سراپا احتجاج

لاک ڈاؤن کے باعث تھیٹرز بدستور بند ، فنکار سراپا احتجاج
July 15, 2020
لاہور (92 نیوز) لاک ڈاؤن کے باعث تھیٹرز بدستور بند ہیں۔ فنکار سراپا احتجاج بن گئے۔ پنجاب بھر کے تھیٹر فنکاروں اور پروڈیوسرزکی ہمت جواب دے گئی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس اوپیز کے تحت تھیٹرکھولنے کا مطالبہ کر دیا۔ اداکار نسیم وکی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں فنکاروں سے نفرت کرنے والی ایسی حکومت نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کو خواجہ سرا بنا کر رکھ دیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروڈوسر قیصر ثنا اللہ کا کہنا تھا  عمران خان نے تھیٹر کا وہ حال کیا ہے جو بھارت نے کشمیر کا کیا ۔ عمران خان کی وجہ سے ہم غریبوں کو نیند نہیں آتی۔ تھیٹر فنکاروں کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہمارے مطالبات مان کر تھیٹر کھول دے۔ ہم بھی تمام تر ایس او پیز کو فالو کرنے کیلئے تیار ہیں۔