Tuesday, April 23, 2024

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، کراچی میں آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر سمیت چار گرفتار

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، کراچی میں آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر سمیت چار گرفتار
April 22, 2020
کراچی ( 92 نیوز) لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیکرنے پر  کراچی میں آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر سمیت چار تاجر گرفتار کر لئے گئے ،  پولیس نے آئرن مارکیٹ کی کھلنے والی دکانیں بند کرا دیں۔ تاجر رہنماؤں  کا کہنا ہے کہ ہم نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے بارہا گزارش کی، اب مدد کے لیے امریکی صدر کے پاس نہیں جاسکتے، حکومت  تصادم سے بچنے کیلئے کوئی لائحہ عمل تیار کرے۔ اس  سے  پہلے کراچی ٹمبر مارکیٹ میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے آل سٹی  تاجر اتحاد کےصدر حماد پوناوالا کا کہنا تھا سندھ حکومت تاجروں کولالی پاپ دے رہی ہے ان کے روئیے سے تنگ آکرکاروبارکھولنے کا فیصلہ کیا. حماد پونا والا نے کہا  ان حالات میں  بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا اور صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک گورنر سندھ  کو ایس او پیز تک تیار کرکے  نہیں بھیجی  گئی ۔ دوسری جانب گورنرسندھ عمران اسماعیل نے تاجر رہنماؤں کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر سے ٹیلیفونک رابطہ  گرفتار تاجروں کو رہا  کرنے کا حکم دے دیا۔۔