Saturday, April 27, 2024

لاک ڈاؤن کھلنے کے باوجود دہاڑی دار مزدوروں کو کام نہ مل سکا

لاک ڈاؤن کھلنے کے باوجود دہاڑی دار مزدوروں کو کام نہ مل سکا
May 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) لاک ڈاؤن توکھل گیا لیکن دہاڑی دار مزدوروں کو کام نہ مل سکا، ہاتھوں میں کھدال اور بیلچے لیے دن بھرسڑک کنارے بیٹھے مزدور شام کو مایوس واپس لوٹ جاتے ہیں، عید کی لمبی تعطیل نے بھی مزدورں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ کورونا وائرس کی وبا پاکستان میں جہاں ہزاروں لوگوں کو متاثر کرچکی تو وہیں مزدور طبقے کیلئے بھوک اور فاقے بھی لائی ہے۔ لاک ڈاون میں نرمی ہوئی، مارکیٹس کھلیں، تو مزدوں کو مزدوری کو کوئی امید آئی، لیکن آج بھی مزدوری نہ ملنے پر ان کی امیدوں پر پانی پھرگیا۔ مزدوروں سے دہاڑی بارے سوال پوچھا تو افسردہ حال چہروں پر مایوسی کے سوا کچھ دیکھائی نہ دیا۔ عید کی لمبی تعطیات نے بھی مزدوں کی مشکل میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ کہتے ہیں، عید پر خالی ہاتھ گھر لوٹنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔