Tuesday, May 14, 2024

لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی، شادی ہالوں میں بھی سرگرمی آج شروع ہوگی

لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی، شادی ہالوں میں بھی سرگرمی آج شروع ہوگی
September 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی، شادی ہالوں میں بھی سرگرمی آج شروع ہوگی۔ اس حوالے سے صوبائی حکومتوں نے پابندیوں میں نرمی کے حکم نامے جاری کردیئے، شادی ہالز میں ماسک کے لازمی استعمال اور 50 فیصد گنجائش کے ساتھ تقاریب ہوسکیں گی۔ تجارتی و کاروباری سرگرمیاں صبح 6 سے رات 8 بجے تک ہوں گی، ہفتے کے روز رات 9 بجے تک دکانیں کھلی رکھی جاسکیں گی۔