Tuesday, May 14, 2024

لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی، شادی ہالز میں آج سے تقریبات شروع

لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی، شادی ہالز میں آج سے تقریبات شروع
September 15, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی کے بعد شادی ہالز میں آج سے تقریبات شروع ہو گئیں۔ شادی ہالز میں کورونا ایس او پیز کے تحت پچاس فیصد گنجائش کے ساتھ تقاریب ہوسکیں گی۔ کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکرٹری  پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالوں میں کل گنجائش سے نصف افراد کوتقریبات میں شمولیت کی اجازت دی گئی ہے۔ شادی ہالز مالکان نے تقریبات کے انعقاد کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ہالز کی صفائی ستھرائی بھی کی جارہی ہے۔ شادی ہالز مالکان کہتے ہیں کہ ایس اوپیز پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے شادی ہالز کھولنے کا اچھا فیصلہ ہے تاہم ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا لیکن ہم احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے اس سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔