Wednesday, May 8, 2024

لاک ڈاؤن، والدین کا بچوں کی اسکولز فیسوں میں کمی کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، والدین کا بچوں کی اسکولز فیسوں میں کمی کا مطالبہ
April 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا بحران اور لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کی اسکولز فیس ادا کرنے کے بوجھ پر والدین نے فیسوں میں کمی کا مطالبہ کردیا، لیکن پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فیسوں میں کمی ممکن نہیں۔ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 31 مئی تک اسکولز کی تعطیلات کی گئی ہیں۔ لاک ڈاون کی وجہ سے کاروبار بھی ٹھپ ہیں، والدین بچوں کی فیسوں کی ادائیگی پر پریشان ہیں۔ متعدد سکولز نے 3 ماہ کی فیس یکمشت جمع کرانے کے نوٹسز جاری کیے ہیں، والدین نے پرائیویٹ سکولز مالکان سے فیسوں پر ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اساتذہ کو پوری تنخواہیں اور بلڈنگ کے کرائے بھی ادا کرنے ہیں، فیسوں میں کمی ممکن نہیں۔ لاک ڈاون کے خاتمے تک کسی بچے کو فیس کی عدم ادائیگی پر سکول سے نہیں نکالا جائے گا۔ کورونا جیسے بحران میں پرائیویٹ سکولز کی فیسیں جمع کرانا والدین کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ والدین مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت کو اس حوالے سے کوئی واضح پالیسی مرتب کرنی چاہیے، تاکہ کچھ ریلیف مل سکے۔