Thursday, April 25, 2024

لاک ڈاؤن نے حافظ قرآن استاد کو برتن دھونے پر لگا دیا

لاک ڈاؤن نے حافظ قرآن استاد کو برتن دھونے پر لگا دیا
July 14, 2020

ٹانک ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نے ٹانک کے اعلیٰ تعلیم یافتہ حافظ قرآن استاد کو دو سو روپے یومیہ کا محنت کش بنا دیا۔درس وتدریس سےمنسلک حافظ شبیر نے اسکول بند ہونے کے باعث بیمار ماں، معذور بھائی اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالنے کےلئے ہوٹل پر کام شروع کردیا۔

ٹانک کے ایک ہوٹل میں چائے بنانے والا یہ گرہ بلوچ گاؤں کا حافظ شبیر احمد کوئی عام محنت مزدوری کرنے والا نہیں،، بلکہ اردو و اسلامیات میں ماسٹرز ڈگری ہولڈر اور قرآن پاک کا حافظ ہے۔

شبیر احمد کو سرکاری ملازمت نہ ملی تو پرائیویٹ اسکول میں طلبہ کو پڑھاکر معمولی تنخواہ میں گزربسر کرنے لگا۔ شبیر احمد کی بدقسمتی کہ کورونا وباء کے باعث اسکول بند ہوگیا تو گھر میں گردوں کی مریضہ والدہ، معذور بھائی اور اپنے بیوی بچوں کی کفالت اس کےلئے موت اور زندگی کا مسئلہ بن گیا۔

خوداری اور عزم و ہمت کے پیکر اس حافظ قرآن حافظ شبیر احمد نے ہاتھ پھیلانے کی بجائے دو سو روپے یومیہ بھی محنت مزدوری شروع کردی۔

حافظ شبیرکی آنکھیں درد دل رکھنے والوں کی منتظر ہیں جو اسے کسمپرسی کی اس زندگی سے نکالنے میں مدد کرسکیں۔