Thursday, March 28, 2024

طاہر القادری کا اسلام آباد دھرنے میں بھرپور شرکت کا اعلان

طاہر القادری کا اسلام آباد دھرنے میں بھرپور شرکت کا اعلان
October 27, 2016
لندن (92نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ حیرت ہے جب بھی نواز حکومت پر دباو¿ ہوتا ہے تو سانحات ہوتے ہیں۔ نواز حکومت اور پڑوسی ملک کا کوئی تو تعلق ضرور ہے۔ انہوں نے عمران خان کو 2 نومبر کے دھرنے میں بھرپور شرکت کا یقین دلا دیا۔ طاہر القادری نے کہا عمران خان نے مجھ سے بات کی اور رشتے والی بات پر معذرت کر لی ہے۔ اسلام آباد کو لاک ڈاو¿ن کرنا عمران خان اور پارٹی کا فیصلہ ہے۔ ہم عمران خان کی ہر بات کے ساتھ نہیں ہیں۔ طاہرالقادری نے کہا پی ٹی وی پر حملہ عوامی تحریک کے لوگوں نے نہیں کیا۔ نواز لیگ کے لوگوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا اسلام آباد کو لاک ڈاﺅن نہیں کچھ لوگوں کو ناک آو¿ٹ کرنے کے حق میں ہیں۔ میں پیشگوئی کر رہا ہوں اس ملک میں نہ جمہوریت صحیح ہو سکتی ہے نہ الیکشن۔ حکمران کرپشن کے خالق ہیں‘ ان کو اقتدار میں رہنے کا حق نہیں۔ بلدیاتی انتخابات کو کتنا عرصہ گزر گیا لیکن ان کو اختیارات نہیں دیے گئے۔ طاہرالقادری نے کہا دھرنا کتنے دن چلے گا یہ سوال عمران خان سے پوچھیں۔