Friday, April 19, 2024

لاک ڈاؤن میں پھنسے شہریوں کو خود ساختہ مہنگائی نے جکڑ لیا

لاک ڈاؤن میں پھنسے شہریوں کو خود ساختہ مہنگائی نے جکڑ لیا
March 30, 2020
لاہور (92 نیوز) لاک ڈاؤن میں پھنسے شہریوں کو خود ساختہ مہنگائی نے جکڑ لیا، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں میں اشیائے ضروریہ کے نرخ بڑھ گئے۔ لاہور شہر میں شیائے خورو نوش کی قیمتوں میں  بے پناہ اضافہ ہوگیا، دالیں بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔ اشیاء کی خریداری کے لئے شہریوں نے سٹورز کے باہر پڑاؤ ڈال رکھا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر شہریوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر دفعہ 144 کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی دیکھنے میں آئی۔ یوٹیلٹی اسٹورز میں بھی اشیاء خورونوش کی قلت ہے۔ کراچی میں لاک ڈاؤن کے سبب خریداری میں تیزی راشن تقسیم کی وجہ سے بھی اجناس کی طلب میں اضاضہ ہوگیا جس کے سبب قیمتوں میں کچھ اضافہ ہوا، ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کراچی میں زندہ مرغی 40 روپے کمی سے 120 روپے کلو ہوگئی، مرغی کا گوشت 65 روپے کمی سے 200 روپے کلو ہوگیا۔ کوئٹہ میں چائے کی پتی 60 سے 80 روپے کلو مہنگی ہوگئی، دالیں، گھی اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 40 سے 60 روپے اضافہ ہوگیا۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے بڑھ گیا۔ پشاور میں بھی 20 کلو آٹے کا تھیلا 250 روپے مہنگا ہوگیا۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 830 سے بڑھ کر 1150 کا ہو گیا۔ 20 کلو فائن آٹے کا تھیلا 950 سے بڑھ کر 1200روپے کا ہو گیا۔ لوبیہ کی فی کلو قیمت میں 70 روپے تک اضافہ جبکہ چینی کی بوری 3700 سے بڑھ کر 4100 کی ہوگئی۔ گھی اور آئل کی قیمت میں 25 سے 30 روپے تک فی کلو اضافہ ہوگیا۔ دال ماش کی قیمت میں 60 سے 70 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔