Friday, March 29, 2024

لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے یا سختی، پنجاب حکومت کا اجلاس آج متوقع

لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے یا سختی، پنجاب حکومت کا اجلاس آج متوقع
May 28, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاک ڈاؤن میں مزید نرمی یا سختی کے معاملے پر پنجاب حکومت کا اجلاس آج متوقع ہے جس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی سے متعلق فیصلہ کیا جانے کا امکان ہے ۔

لاک ڈاؤن میں مزید نرمی یا سختی کا فیصلہ کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا جب کہ ماہرین  کی رائے بھی لی جائے گی ۔

یاد رہے کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا ، انہوں نے  کہا تھا کہ چاند رات اور عید پر بازاروں میں ایس اوپیز کیخلاف ورزیوں پر تشویش ہے، عوام کو ذمہ داری کاثبوت دیتے ہوئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے ،عید کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر مزید فیصلے کئے جائیں گے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واضح کیا تھا کہ  کورونا وباء کے خلاف حکومتی اقدامات پر عملدر آمد میں ہی شہریوں اور ان کے پیاروں کی حفاظت ہے، شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عید سماجی فاصلے برقراررکھتے ہوئے منائیں۔

انہوں نے کہا کہ   آج کا وقتی  فاصلہ مستقل فاصلوں سے بچائے گا، احتیاط،حفاظتی تدابیر اورحکومتی اقدامات پر عملدرآمد سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی، ہمارا ہر قدم اپنے عوام کے لیے ہے ۔ عید کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر مزید فیصلے کئے جائیں گے ۔