Friday, May 17, 2024

لاک ڈاؤن میں نرمی کل نہیں پیر سے ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ کا اعلان

لاک ڈاؤن میں نرمی کل نہیں پیر سے ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ کا اعلان
May 8, 2020
کراچی (92 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کل سے نہیں پیر سے ہوگی، وفاق کے فیصلوں پر 99 فیصد عمل کرینگے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ دکانیں فجر سے شام پانچ بجے تک کھلیں گی، بڑی مارکیٹیں، شاپنگ مالز اورپلازہ بند رہیں گے، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کو چھوٹے تاجروں کو آسان اقساط پر قرضے دینے کا مشورہ دیدیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ تاجر برادری شدید مشکلات میں ہے، وفاقی حکومت ان کا خاص خیال رکھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کاروباری بندش ہماری طرف سےنہیں وفاقی حکومت نےفیصلہ کرنا ہے، ہم تاجر برادری کے ساتھ رابطے میں ہیں،  وفاقی حکومت نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ہوٹلز، شاپنگ مالز، پلازہ بند رہیں گے، فورسز تو بڑی جلدی بنالی جاتیں ہیں سندھ کے لوگوں کا ڈیٹا نہ دینے کی رنجش رہے گی، یہ طریقہ نہیں تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو جمع کیا یہ سب کرمنل ایکٹ تھا۔