Thursday, March 28, 2024

لاک ڈاؤن میں 2 برطانوی بھائیوں نے بوریت دور کرنیکا انوکھاعلاج ڈھونڈ لیا

لاک ڈاؤن میں 2 برطانوی بھائیوں نے بوریت دور کرنیکا انوکھاعلاج ڈھونڈ لیا
May 15, 2020
لندن (92 نیوز) برطانیہ میں لاک ڈاؤن کی صورت حال میں دو بھائیوں نے اپنی بوریت دور کرنے کا انوکھاعلاج ڈھونڈ لیا۔ گھر کے صحن میں موجود باغ میں 8 میٹر لمبا اور 6 فٹ گہرا سوئمنگ پول کھود ڈالا۔ 19 سالہ ایڈم ہورٹن اور15 سالہ ایڈورڈ نے اس پول کو کھودنے کا خواب ایک سال پہلے دیکھا تھا، لاک ڈاؤن کی صورت حال میں بوریت سے بچنے کے لیے یہ کام شروع کر دیا۔ آخرکار ایک سال قبل دیکھے گئے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچادیا۔ ان کے والد جان ہورٹن کا کہنا تھا کہ وہ اس منصوبے  سے رضامند نہیں تھے لیکن انکی والدہ نے انہیں اجازت دے دی۔ وہ انکے جذبے کی قدر کرتے ہیں اور انکے کام کو سراہتے ہیں۔