Saturday, April 20, 2024

لاک ڈاؤن سے کافی حد تک فرق پڑ رہا ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاک ڈاؤن سے کافی حد تک فرق پڑ رہا ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد
April 30, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ  لاک ڈاؤن سے کافی فرق پڑ رہاہے ، لوگوں میں شعور آیا ہے اور ماسک کا استعمال زیادہ ہوا ہے ۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے 92 نیوز کے پروگرام ہو کیا رہا ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کچھ نہیں چھپا رہے ، اب تک  80 ٹیسٹ کر چکے ہیں ، اگلے 48 گھنٹوں میں ٹیسٹوں کی تعداد بڑھا دیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن نے وائرس کے پھیلاؤ میں بہت حد تک رکاوٹ ڈالی ، لوگوں میں بھی شعور آگیا ، ماسک کا استعمال پہلے سے زیادہ ہوا ہے ،  دیگر ممالک کی نسبت ہمارے ملک میں حالات بہتر ہیں ۔

وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحتیاب ہو رہے ہیں ،  بزرگوں کوگھروں کے اندر رہنا چاہیے ،  50 سے80سال تک کی عمر کےلوگوں کےزیادہ متاثرہونے کا خدشہ ہے،  وزرا اور ہم سب کو ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے۔