Saturday, May 4, 2024

لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی بھی فیصلہ وفاق کی مشاورت سے ہوگا،مرتضیٰ وہاب

لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی بھی فیصلہ وفاق کی مشاورت سے ہوگا،مرتضیٰ وہاب
May 31, 2020

کراچی ( 92 نیوز)سندھ  حکومت کے ترجمان  مرتضیٰ  وہاب کہتے  ہیں صوبے میں لاک ڈاؤن سے  متعلق کوئی بھی فیصلہ وفاقی حکومت کی مشاورت سے ہوگا ، عوام سوشل میڈیا پر لاک ڈاؤن میں اضافے کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور   کورونا کے خاتمے  کیلئے سندھ حکومت  کا ساتھ  دیں۔

سندھ میں  بڑھتے  کورونا  کیسز  اور  سوشل میڈیا پر صوبے میں لاک ڈاؤن میں اضافے  کی بازگشت  سنائی دے رہی ہے جس پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نےافواہوں کی سختی سے تردید  کردی ، اپنے ویڈیوبیان میں کہا افواہوں کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے مارکیٹوں کا رُخ کیا اور احتیاط نہیں کی یہ عمل  خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔

مرتضیٰ  وہاب نے عوام  سے  اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں لاک ڈاؤن سے متعلق جو بھی فیصلہ  ہوگا وہ وفاقی حکومتکی مشاورت سے ہوگا۔