Thursday, May 9, 2024

لاک ڈاؤن سے قبل پاکستانیوں نے آج ہی چاند رات منا لی

لاک ڈاؤن سے قبل پاکستانیوں نے آج ہی چاند رات منا لی
May 7, 2021

لاہور (92 نیوز) حکومت نے عید سے پہلے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تاکہ کورونا وباء کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ چاند رات کو خریداری پر پابندی لگائی مگر پاکستانیوں نے آج ہی چاند رات منا لی۔

شہری کورونا وائرس کو پس پشت ڈالتے ہوئے دن بھر خریداری کرتے رہے۔ بازاروں میں گھمسان کا رن رہا۔ کسی نے ماسک پہنا اور نہ ہی ایس او پیز کی پرواہ کی۔

کراچی،لاہور، فیصل آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت ہر چھوٹے بڑے شہر میں شہری ایسے باہر نکلے جیسے بازاروں میں چیزیں مفت بٹ رہی ہوں۔ بچوں کو گود میں اٹھائے خواتین و حضرات کورونا وائرس کو کھلی دعوت دیتے رہے۔ مناظر ایسے کہ دیکھ کر خوف آئے۔