Wednesday, April 24, 2024

لاک ڈاؤن سے فاقے ، کورنگی میں شہریوں کا ڈی سی آفس کا گھیراؤ

لاک ڈاؤن سے فاقے ، کورنگی میں شہریوں کا ڈی سی آفس کا گھیراؤ
March 30, 2020

کراچی ( 92 نیوز) لاک ڈاؤن سے غریبوں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آگئے ، کراچی کے علاقے کورنگی میں شہریوں  نے  ڈپٹی کمشنر آفس کا گھیراؤ  کیا ،  پولیس نے  راشن کے لیے آنے والے مستحقین پر تشدد کرتے ہوئے  سر پھاڑ دیے ۔

مظاہرین نے پولیس تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس کا گھیراؤ کرلیا ، کہا کہ  مسلسل لاک ڈاؤن سے  ہمارے گھروں میں نوبت فاقوں تک آگئی ہے ۔  بچے بھوکے ہیں اوپرسے پولیس مار رہی ہے ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ   چار دن سے ہم سے شناختی کارڈز کی کاپیاں لے رہے ہیں دیتے کچھ نہیں ، شہریوں نے  عملے پر  خود کھا نے کا الزام بھی عائد کر دیا۔