Saturday, May 11, 2024

لاک ڈاؤن سے غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال

لاک ڈاؤن سے غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال
April 11, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاک ڈاون سے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال بن گئی، دو وقت کی روٹی جہاں مشکل ہوگئی وہیں گھر کے بیمار بھی اللہ کے رحم و کرم پر  ہیں ۔

لاہور کا  محمد انور بھی ایسے ہی لوگوں میں سے ایک ہے جس  سے لاک ڈاؤن نے سب کچھ چھین لیا ، پھیپڑوں کی بیماری کے ساتھ ساتھ ہیپاٹائٹس، دمہ اور گردے کی بیماری تو پہلے ہی تھی ، رہی سہی کسر لاک ڈاؤن نے  نکال دی ۔

انور کے دو بیٹے دیہاڑی پر کام کرکے باپ کی دوائی کے پیسے جمع کرتے تھے جبکہ بیوی شریفہ بی بی گھروں میں کام کرکے روٹی پوری کرتی تھی ، اب لاک ڈاون نے انکے گھر  میں قیامت سی برپا کر دی ہے ،  بیمار انور اکھڑتی سانسوں کے ساتھ کسی مسیحا کا منتظر ہے ۔

انور کی بیوی شریفہ بی بی بے بسی کے عالم میں وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کررہی ہے ،  باپ کی روز بروز بگڑتی صحت دیکھ کر عمیر کبھی اپنے آپ کو کوستا ہے تو کبھی  کوئی دیہاڑی ڈھونڈنے کے لیے ہاتھ پاؤں مارتا ہے۔

انور کی ماں اپنے بیٹے کو  اس حالت میں دیکھ کر روز مرتی ہے ۔