Thursday, April 25, 2024

لاک ڈاؤن سے رکشہ ڈرائیور محمد نواز کے گھر کا چولہا ٹھنڈا

لاک ڈاؤن سے رکشہ ڈرائیور محمد نواز کے گھر کا چولہا ٹھنڈا
May 4, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز)  لاک ڈاؤن نے  راولپنڈی کے رکشہ ڈرائیور  محمد نواز کے گھر کا چولہاٹھنڈا کر دیا ، غربت ، 2 بچوں کی معذوری اور بیوہ بیٹی کی ذمہ داری اٹھائے محمد نواز حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالاخان میں 3 کمروں کا  گھر 65 سالہ رکشہ ڈرائیورمحمد نوازکا ہے ، جس کے  3 بیٹے اور3 بیٹیاں ہیں  بدقسمتی دیکھیے ایک بیٹا اورایک بیٹی پولیو کا شکار جبکہ ایک بیٹی جوانی میں بیوہ ہوگئی۔

لاک ڈاؤن سے نواز کا رکشہ چل رہا ہے نہ 2 بیٹوں کا روزگار ،  نازک کندھوں پر خاندان کی کفالت کا بوجھ ہے ، پریشانیاں اس بوڑھے باپ کے چہرے پربکھری پڑی ہیں لیکن حوصلہ نہیں ٹوٹا۔

حکومت کا امدادی پیکیج اس گھرکی دہلیز سے کوسوں دور ہے ، نواز کی اہلیہ شکوہ کناں ہے تو بیوہ بیٹی اپنے دکھوں اورتنگ دستی سے غمگین۔

کہیں سے کوئی امید کی کرن ان چھوٹے چھوٹے کمروں میں پھوٹ پڑے ، یہاں کے مکین بس اسی امید کے سہارے زندگی گزاررہے ہیں۔