Saturday, May 11, 2024

لاک ڈاؤن سے بیروزگار پانڈی عادل دو وقت کی روٹی کو ترس گیا

لاک ڈاؤن سے بیروزگار پانڈی عادل دو وقت کی روٹی کو ترس گیا
April 20, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاک ڈاؤن نے بےروزگارکیا توپانڈی کاکام کرنے والے عادل  کے لیے زندگی کی گاڑی کو دھکادینا بھی ممکن نہ رہا،ایسے میں دومعصوم بچوں کی بیماری نے رہی سہی کسرپوری کردی۔

 عام دنوں میں  کام کر کے اپنے بچوں کے جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنے کی کوشش کرنے والے محمد عادل کی زندگی حالیہ لاک ڈاؤن کے باعث مشکلات میں گھر گئی ۔ دوبیماربچوں کاباپ  محمدعادل کرائے کی ایسی چھت تلے  مکین ہے جوابھی گری کہ ابھی ۔

عادل پانڈی کا کام کرکے زندگی کی گاڑی کودھکا دے رہاتھا کہ لاک ڈاؤن نے ہرشے جام کردی ،  غربت توپہلے ہی تھی اوپرسے بچوں میں بیماری کی تشخیص نے اس کی  ہمت بھی توڑدی۔

زندگی کی گاڑی کے دوسرے پہئے کا کردار حنا دگرگوں حالات میں کسی مسیحاکی منتظرہے ، بے کسی اور بے بسی کی تصویر بنا محمد عادل اپنے بچوں کے علاج کیلئے کسی مسیحا کا منتظر ہے۔

 بے روزگاری اور بچوں کی بیماری کی دوہری اذیت میں مبتلا یہ مجبور باپ اب صرف اس امید پر جی رہا ہے کہ اللہ کا کوئی نیک بندہ خدا ترسی کر کی اسکے معصوم بچوں کا علاج کروا دے۔