Thursday, May 9, 2024

لاک ڈاؤن، تشدد پسند گیمز کھیلنے سے بچوں کی ذہنی صحت متاثر ہونے لگی

لاک ڈاؤن، تشدد پسند گیمز کھیلنے سے بچوں کی ذہنی صحت متاثر ہونے لگی
January 31, 2021

جنیوا (92 نیوز) لاک ڈاؤن کے دوران بچوں میں موبائل فون کے استعمال کا بڑھتا رحجان، تشدد پسند گیمز سے بچوں کی ذہنی صحت متاثر ہونے لگی۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق بچوں کا ایوریج اسکرین ٹائم 10 گھنٹے ہے، موبائل گیمز کھیلنے والے 75 فیصد بچے تشدد پسند گیمز کھیلتے ہیں۔

1 سے 4 سال کے بچوں کا اسکرین ٹائم صرف 1 گھنٹہ ہونا چاہئے، 8 سے 15 سال کے بچوں کو 90 منٹ سے زیادہ موبائل استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ تشدد پسند گیمز کھیلنے والے ہر 4 میں سے ایک بچے میں گیمنگ ڈس آرڈر ہو جاتا ہے۔