Friday, April 19, 2024

لاک ڈاؤن بارے حکمت عملی ہوتی تو متاثرین میں اضافہ نہ ہوتا، شہبازشریف

لاک ڈاؤن بارے حکمت عملی ہوتی تو متاثرین میں اضافہ نہ ہوتا، شہبازشریف
May 26, 2020
لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں لاک ڈاؤن کے نفاذ اور کھولنے سے پہلے حکمت عملی ہوتی تو متاثرین کی تعداد میں بےتحاشا اضافہ نہ ہوتا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ پھر کہتا ہوں کہ مزید وقت ضائع نہ کریں، ہمہ جہت جامع قومی حکمت عملی بنائیں۔ ٹیسٹنگ کے ڈیٹا کے بارے میں قوم کو بتایاجائے، پھیلائو کو روکنے کی حکمت عملی کیا ہے؟ تفصیل بتائی جائے۔ اسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت حکمت عملی کیا ہے؟ قوم کو بتایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے، حالات کے مطابق متعلقہ پہلوئوں پر توجہ دی جائے تاکہ نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے پچھتانے، ہاتھ ملنے اور تقدیر کا لکھا کہنا کوئی پالیسی نہیں، بہترین تدابیر سے نقصانات کم کئے جاسکتے ہیں۔ شہبازشریف نے مزید کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرے، ورنہ خدانخواستہ حالات ہاتھ سے نکلے جا رہے ہیں، مشترکہ مفادات کونسل کا فوری اجلاس بلاکرحالات کا جائزہ لیا جائے۔ تازہ ترین حالات کو دیکھتے ہوئے ازسرنو حکمت عملی کا تعین کیا جائے۔