Thursday, May 9, 2024

لاک ڈاؤن اور گرمی کے ستائے شہریوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا

لاک ڈاؤن اور گرمی کے ستائے شہریوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا
September 17, 2020

کاغان  ( 92 نیوز) لاک ڈاؤن اورگرمی کے ستائے شہریوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا  ، کاغان ناران اور جھیل لولوسر پرسیاحوں کی آمد روز بروز بڑھنے لگی۔

جب کئی ماہ تک لاک ڈاؤن میں محصور اور شدید گرمی کے ستائے لوگ  طویل سفر کے بعد ناران  اور پھر جھیل لولو سر پہنچتے ہیں تو وہ  سفر کی ساری تھکاوٹ ،پریشانی اور پنجاب کی گرمی کو بھول جاتے ہیں۔

جھیل لولو سر قدرت  کا ایک حسین  شاہکار ہے یہاں کا خوبصورت  اور پرسکون ماحول سیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑلیتا ہے ۔

سیاحوں کا کہنا ہے اگر حکومت  یہاں  کی سڑکوں کو بہتر بنائے تو جھیل لولو سر وادی کاغان اور ناران کا ایک مصروف ترین سیاحتی پوائنٹ بن جائیگا ۔