Wednesday, May 8, 2024

لاک ڈاؤن اور رمضان المبارک کے باوجود سندھ میں مسیحا سڑکوں پر آگئے

لاک ڈاؤن اور رمضان المبارک کے باوجود سندھ میں مسیحا سڑکوں پر آگئے
May 18, 2020
کراچی (92 نیوز) لاک ڈاؤن کورونا وائرس اور رمضان المبارک کے باوجود بھی ڈاکٹر، نرسز اور پولیو ورکرز نے مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاج کیا۔ پی پی ای سمیت دیگر حفاظتی سامان میسر نہ ہونے اور الائونسز نہ ملنے پر سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے انتظامی افسران کے دفتروں کے سامنے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔ دوسری جانب سرکاری اسپتالوں کی نرسز نے بھی پریس کلب پر آٹھویں روز احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے مطالبات منظور نہیں کر رہے جس پر سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔ کمیوٹنی بیس پولیو ہیلتھ ورکرز کو بھی اچانک نوکریوں سے نکالنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں انہیں بے روز کرنا ٹھیک عمل نہیں ہے۔ ڈاکٹرز، نرسزاور کمیونٹی بیس پولیو ورکرز سے مذاکرت کرنے کے لئے کوئی حکومتی نمائندہ نہیں پہنچا۔