Friday, April 26, 2024

لاک ڈاؤن اور حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل کی گہائی متاثر ہونے کا خدشہ

لاک ڈاؤن اور حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل کی گہائی متاثر ہونے کا خدشہ
March 31, 2020
ملتان ( 92 نیوز) ملتان میں لاک ڈاؤن  اور حالیہ بارشوں کے باعث گندم کی فصل کی گہائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، زرعی آلات اور لیبر نہ ملنے سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصل کی پیداوار بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی گندم کی فصل پکنے والی ہے  تاہم حالیہ بارشوں نے اس فصل کو شدید متاثر کر رکھا ہے  ، رہی سہی کسر لاک ڈاؤن کے باعث زرعی آلات کی دکانوں اور ورکشاپوں کی بندش نے پوری کر دی ہے  ، کسانوں کو گندم کی گہائی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا  ، تبھی تو وہ پریشان دکھائی دے رہے ہیں ۔ لاک ڈاؤن  کے باعث ٹریکٹر ، تھریشر سمیت مختلف زرعی آلات بنانے اور مرمت کرنے والوں کا کام بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اور وہ حکومت سے گندم کی تیار فصل کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں نرمی کے طلبگار ہیں ۔ جنوبی پنجاب میں کپاس کے بعد گندم کا پیداواری ہدف بھی پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا  ، کسان کہتے ہیں کہ لاک ڈاون اور دفعہ 144 میں نرمی برتی جائے تاکہ وہ گندم کی فصل اٹھا سکیں ۔