Sunday, May 5, 2024

لاڑکانہ : گرمی کے ستائے لوگ سیپکو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

لاڑکانہ : گرمی کے ستائے لوگ سیپکو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
June 16, 2015
لاڑکانہ(92نیوز)لاڑکانہ میں گرمی کے ستائے شہری، خواتین اور بچے سیپکو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا دے کر ٹائر نذرآتش کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے کارکنان کی جانب سے لاڑکانہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پاکستان چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت مقامی رہنماؤں نے کی، احتجاجی مظاہرے میں خواتین سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اور عابد شیر علی سمیت سیپکو حکام کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کے لاڑکانہ میں پہلے دس سے سولہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جاتی تھی جو کے پہلے ہی ناقابل برداشت تھی۔ اب کم سے کم 14 اور زیادہ سے زیادہ 22 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ لاڑکانہ میں ایک جانب جہاں شدید گرمی ہے وہاں عوام شدید ذہنی کرب کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دو نظام رائج کیے گئے ہیں لاڑکانہ اور لاہور میں فرق رکھ کے نفرت کی لہر پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے جسے کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کے فوری طور پر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے بصورت دیگر سیپکو آفسز کا گھیراو کیا جائے گا۔