Saturday, April 20, 2024

لاڑکانہ کے نجی اسپتال میں زیر علاج مریضہ کا عملے پر مبینہ زیادتی کا الزام

لاڑکانہ کے نجی اسپتال میں زیر علاج مریضہ کا عملے پر مبینہ زیادتی کا الزام
March 13, 2021

لاڑکانہ (92 نیوز) لاڑکانہ کے نجی اسپتال میں زیر علاج مریضہ کا عملے پرمبینہ زیادتی کا الزام ، لواحقین کے مطابق عملے نے آپریشن تھیٹر میں نشہ آور دوائی دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

لواحقین کے مطابق 22 سالہ لڑکی ٹانگ کے آپریشن کیلئے نجی اسپتال میں زیر علاج تھی ، عملے نے لڑکی کو آپریشن تھیٹر میں نشہ آور دوائی دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

لڑکی کے لواحقین نے اسپتال میں  ہنگامہ کیا جس پر پولیس پہنچ گئی ، تین افراد کو حراست میں لے لیا۔