Monday, May 6, 2024

لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی کے مزید 32 کیس سامنے آ گئے

لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی کے مزید 32 کیس سامنے آ گئے
May 14, 2019
 لاڑکانہ (92 نیوز) لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی کے مزید 32کیس سامنے آ گئے۔ متاثرین کی کل تعداد 479 تک جا پہنچی۔ مزید کیسز رتوڈیرو میں 1600 افراد کے اسکریننگ ٹیسٹ میں سامنے آئے۔ لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں ایچ آئی وی وائرس  بے قابو ہوگیا ۔ قبل ازیں  438 افراد کی بلڈ اسکریننگ بعد 23 نئے کیسز سامنےآئے تھے جس کی سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے انچارج ڈاکٹر سکندر میمن نے تصدیق کی تھی۔ نئے کیسز میں سے 19 بچے شامل تھے جبکہ ایچ آئی وی وائرس  کے کیسز کی کل تعداد 180 ہوگئی تھی جن میں 146 بچے شامل تھے۔ دوسری جانب رتوڈیرو میں ایچ آئی وی پھیلنے والے معاملے پر گرفتار مظفر گھانگرو سے تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ۔ سیکرٹری صحت کی جانب سے تشکیل کردہ ڈاکٹر ز کی ٹیم نے جے آئی ٹی ٹیم کے ہمراہ رتوڈیرو کا دورہ بھی کیا گیا۔ گرفتار مظفر گھانگرو سے تحقیقات کے علاوہ کلینک کو ڈی سیل کرواکر کلینک کا جائزہ بھی لیا گیا ، کلینکس سے دواوں کے سیمپل،سرنجز،کتابیں سمیت دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا۔