Friday, May 17, 2024

لاڑکانہ کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا انکشاف

لاڑکانہ کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا انکشاف
October 12, 2019
لاڑکانہ ( 92 نیوز)جیالوں کے مرکز لاڑکانہ  میں عجب کرپشن کی غضب کہانی سامنے آگئی ، 12 سال  میں اربوں روپے کے میگا ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر نیب اور اینٹی کرپشن خاموش، تحقیقات شروع نہ کی جاسکی۔ بھٹو خاندان اور پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھے جانے والے لاڑکانہ میں  گزشتہ بارہ سال میں اربوں روپے بجٹ اخراجات کے باوجود شہر بنیادی سہولیات سے محروم، نیب اور اینٹی کرپشن تحقیقات شروع نہ کرسکا۔ مالی سال  209 سے 2019 تک لاڑکانہ میں انفرا اسٹرکچر، صاف پانی، سیوریج نظام، تعمیرات اور بحالی سمیت 140 میں سے 109 منصوبے غیر معیاری قرار پائے۔ من پسند ٹھیکیداروں پر نوازشات کے سبب فنڈز کاغذوں میں خرچ ہوئے، مانیٹرنگ ایوی لیشن نے لائبریری، آرٹ کمپلیکس اور ائرتھیٹر کا کام بھی غیر معیاری قرار دیا اور فنڈز رکوا دیے ۔ کالجز، اسکولز میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر، گندم کے گوداموں کی بحالی، ناقص چانڈکا اسپتال کو فراہم کردہ مشینری سمیت دیگر منصوبوں کی تعمیر کو غیر معیاری قرار دیا گیا۔