Tuesday, April 23, 2024

لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں پمپنگ اسٹیشن 3 سال بعد بھی فعال نہ ہوسکا

لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں پمپنگ اسٹیشن 3 سال بعد بھی فعال نہ ہوسکا
September 8, 2020

لاڑکانہ ( 92 نیوز) لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری  میں پمپنگ اسٹیشن3سال بعد بھی فعال نہ ہوسکا ، سیپکو  نے پمپنگ اسٹیشن کو بجلی ہی  فراہم نہیں کی  ، ہزاروں ایکڑاراضی سیم اور تھور کی نذر ہوگئی ، سیپکو کی نااہلی کے باعث آبادگاروں کو کروڑوں روپے کانقصان بھی ہوا ، پمپنگ اسٹیشن ساڑھے 7کروڑ روپے کی لاگت سےلگایاگیاتھا۔

سیپکو کی نااہلی کے باعث لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری  میں ساڑھے  7 کروڑ کی لاگت سے لگایا جانے والے پمپنگ اسٹیشن 3سال بھی بعد غیر  فعال، بجلی تقسیم کار کمپنی نے پمپنگ اسٹیشن کو بجلی فراہم  نہیں کی،ہزاروں ایکڑاراضی سیم اور تھور کی نذر ہوگئی،آبادگاروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

محکمہ آبپاشی کی جانب سے سیپکو انتظامیہ کو 55لاکھ روپے کی رقم بھی جاری کی لیکن نااہل انتظامیہ کی جانب سے تاحال بجلی کی فراہمی  کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے،آباد گاروں نے وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت برتنے والے سیپکو افسران کیخلاف کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب سیپکو کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن اینڈ پلاننگ سے بجلی کی عدم فراہمی پر موقف لینے کی بارہا کوشش کی گئی لیکن انہوں نے کوئی بھی موقف دینے سے انکار کردیا۔