Tuesday, April 23, 2024

لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں ایڈز کے مزید 2 کیسز سامنے آ گئے

لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں ایڈز کے مزید 2 کیسز سامنے آ گئے
December 8, 2019
 لاڑکانہ (92 نیوز) لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں ایڈز کے مزید 2 کیسزسامنے آ گئے۔ صوبے میں ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1199 ہو گئی۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق متاثرین میں 952 بچے جبکہ 247 مرد اور خواتین شامل ہیں۔ ایچ آئی وی کے 700 سے زائد مریض زیرعلاج ہیں ۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کا کہنا ہے اب تک 37 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ 7 ماہ میں ایچ آئی وی سے 42 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔