Friday, April 19, 2024

لاڑکانہ کو پیرس بنانے کا دعویٰ بارش بہا لے گئی

لاڑکانہ کو پیرس بنانے کا دعویٰ بارش بہا لے گئی
August 26, 2020
 کراچی (92 نیوز) لاڑکانہ کو پیرس بنانے کا دعویٰ بارش بہا لے گئی۔ بلاول بھٹو کا حلقہ انتخاب لاڑکانہ بھی بارش سے پانی پانی ہو گیا۔ سندھ ڈوب نہیں رہا، ڈوب گیا۔ بارشوں نے تباہی مچا دی۔ سڑکیں، گلیاں، چوراہے، شاہراہیں جہاں نظر اٹھی وہاں پانی ہی پانی دکھائی دیا۔ نکاسی آب کے ناکارہ نظام نے بلدیاتی اور صوبائی حکومتوں کی بدترکارکردگی عیاں کر دی۔ ندی نالوں میں طغیانی آنے کے باعث سیلابی ریلے نے سڑکوں کا نام و نشان مٹا دیا۔ شہریوں کے مکانات تک تباہ و برباد ہو گئے۔ پیپلزپارٹی کا پیرس بلاول کا حلقہ انتخاب لاڑکانہ شہر پانی پانی ہو گیا۔ شاہراہیں اور چوراہے ندی نالوں میں تبدیل، ضلعی، میونسپل انتظامیہ اور منتخب عوامی نمائندے مصیبت کی گھڑی میں شہریوں کو تنہا چھوڑ گئے۔ شہری بولے صوبائی حکومت نے لاڑکانہ کو پیرس تو نہیں بنایا البتہ سمندر ضرور بنا دیا۔ بدین، دادو اور نوابشاہ میں نہروں کو شگاف پڑ گیا۔ متعدد گائوں زیر آب آئے تو زرعی اراضی اور کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئیں۔ مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی جبکہ ندی نالوں بھی بھپر گئے۔ پانی شہری آبادی کی جانب بھی بڑھنے لگا۔ موسلادھار بارشوں میں کرنٹ لگنے، چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔