Friday, April 26, 2024

لاڑکانہ کروڑوں کے بجٹ کے باوجود مسائل کا گڑھ بن گیا

لاڑکانہ کروڑوں کے بجٹ کے باوجود مسائل کا گڑھ بن گیا
March 8, 2020
لاڑکانہ (92 نیوز) بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں حکومتی لاپروائی کی انتہا، میئر لاڑکانہ کو کروڑوں کا بجٹ جاری ہونے کے باوجود شہر کی حالت نہ بدل سکی، متعدد علاقوں میں سیوریج کا پانی جمع ہے جبکہ سڑکوں پر کھلے مین ہول کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں میئر تو تبدیل ہوگیا لیکن شہر کی حالت تبدیل نہ ہوسکی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کا گندا پانی جمع ہوگیا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہی نہیں شہر کے متعدد علاقوں میں کھلے مین ہول بھی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دو دن قبل بھارو کالونی میں کھلے مین ہول میں گرنے سے تین سالہ معصوم بچی جان گواہ بیٹھی تھی۔ جس پربچی کے اہل خانہ نے احتجاج بھی کیا لیکن اس کے بعد بھی حکام بالا کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔