Monday, May 20, 2024

لاڑکانہ کا ایم اے انگریزی پاس چنے بیچنے پر مجبور

لاڑکانہ کا ایم اے انگریزی پاس چنے بیچنے پر مجبور
October 6, 2017

لاڑکانہ (92 نیوز) روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ دینے والوں کے شہر لاڑکانہ کا رہائشی قربان علی شیخ ایم اے انگریزی پاس ہے مگر نوکری نہ ملنے پر گلی گلی پھر کر چنے فروخت کرنے پر مجبور ہو گیا۔
لاڑکانہ کے علاقے لیلا آباد کا رہائشی چھتیس سالہ جناب قربان علی شیخ صاحب ایم اے انگریزی پاس ہیں پر نوکری کے اہل نہیں۔ جب نوکری نہ ملی تو چنے بیچنے لگ پڑا۔
قربان علی شیخ ڈگری ہاتھ میں اٹھائے بہت سے دفاتر میں گیا مگر نوکری کا اہل نہ ٹھہرا ۔ جب دھکے کھا کھا کر تھک گیا تو چنے اُٹھائے اور فروخت کرنے نکل پڑا ۔ گاہکوں کو انگریزی میں چنے خریدنے کے لئے آوازیں لگاتا ہے۔
قربان علی شیخ کو ایک نوکری نہ ملنے کی پریشانی ہے تو اوپر سے آٹھ بچوں کی بھوک کا خیال بھی خوب ستاتا ہے۔
اب قربان علی شیخ نے بلاول بھٹو ، وزیراعلیٰ سندھ اور آصف زرداری سے نوکری کی اپیل کی ہے۔
قربان علی شیخ کو اب نوکری مل ہی جانی چاہیے کیونکہ موصوف کے آٹھ بچے بھی غربت کا سامنا کر رہے ہیں۔