Sunday, September 8, 2024

لاڑکانہ : چوہوں کے کاٹنے سے دو بچے زخمی

لاڑکانہ : چوہوں کے کاٹنے سے دو بچے زخمی
March 13, 2016
  لاڑکانہ(92نیوز)چلڈرن اسپتال لاڑکانہ میں چوہوں کے کاٹنے کے باعث دو بچے زخمی ہو گئے  اسپتال انتظامیہ کو چوہوں کی موجودگی کے بارے میں بار  بارشکایت کی گئی لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہوئی ۔ تفصیلات کےمطابق  اسے بے حسی کہا جائے یا لاپروائی لیکن چانڈکا میڈیکل اسپتال انتظامیہ نے تو لاپروائی اور غفلت کی انتہا کر دی ۔ چانڈکا میڈیکل اسپتال جہاں ڈاکٹر اورنرسوں کی بجائے چوہوں کا راج ہے ہر طرف چوہے دنداناتے پھرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ چوہوں نے معصوم عقبہ گوپانگ اور دو روز کی نومولود کو اُن کے چہروں اور پاؤں پر کاٹا اسپتال انتظامیہ پھر بھی بیدار نہ ہوئی ۔ ڈاکٹرز آئے اور مرہم پٹی کر کے سمجھے کہ اُن کی ذمہ داری پوری ہو گی بچوں کے ورثا کا کہنا ہے چوہوں کی موجودگی کے بارے میں بار بار بتایا تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔