Sunday, September 8, 2024

لاڑکانہ: ٹوٹی پھوٹی سڑکیں گندگی کے ڈھیر شہیدوں کے شہر لاڑکانہ کا مقدر، راہگیروں کو مشکلات، ٹریفک نظام متاثر

لاڑکانہ: ٹوٹی پھوٹی سڑکیں گندگی کے ڈھیر شہیدوں کے شہر لاڑکانہ کا مقدر، راہگیروں کو مشکلات، ٹریفک نظام متاثر
March 10, 2016
لاڑکانہ (نائنٹی ٹو نیوز) لاڑکانہ میں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں گندگی کے ڈھیر شہیدوں کے شہر لاڑکانہ کا مقدر بن گئی۔ مختلف شاہراہوں پر نکاسی آب کا نظام، سوریج کا گندہ پانی شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔ مزید جانتے ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق دو وزرائے اعظم کا شہر لاڑکانہ جس کی بیشتر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر موجود ہیں۔ شہر کی اہم شاہراہوں شیخ زید روڈ، گجن پور روڈ، ایوب کالونی، نظر محلہ، بھینس کالونی، رحمت پور، باقرانی روڈوں پر گندہ پانی اور روڈ خراب ہیں جس کے باعث نہ صرف راہگیروں کو مشکلات ہے بلکہ ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے۔ متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی والوں نے لاڑکانہ شہر کو شہیدوں کے نام سے منسوب تو کر دیا ہے مگر ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، گندگی کے ڈھیر شہیدوں کے شہر لاڑکانہ کا مقدر بن چکے ہیں۔ ان علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے تعفن پھیلنے سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔ کئی مرتبہ اعلیٰ حکام اور منتخب نمائندوں کو شکایات کر چکے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔ شہریوں کا متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ ٹوٹی سڑکیں اور گندگی کے مسائل کا نوٹس لے کر شہر میں موجود درپیش مسائل کو حل کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔