Friday, April 26, 2024

لاڑکانہ : نجی کیڈٹ کالج کے طالبعلم کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

لاڑکانہ : نجی کیڈٹ کالج کے طالبعلم کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل
November 20, 2016

لاڑکانہ (92نیوز) لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد کا نشانہ بننے والے محمداحمد کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے نوٹس پر احمد کے والدین میں ہمت بندھ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں تشددکانشانہ بننے والے محمداحمد کی یادوں کو گلے سے لگائے ہونہار بیٹے کی ڈائری کو دیکھتے دیکھتے والد کی ہچکیاں بندھ گئیں۔

محمد راشد کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی کے نوٹس پرکچھ انصاف ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ نجی کیڈٹ کالج میں تشدد کے معاملے پر وزیراعلٰی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو حکم دیا ہے کہ دنیا بھر میں جہاں سے بھی بچے کا علاج ہو پائے سرکاری خرچ پر کرایا جائے۔ احمد پر ہونے والے تشدد پر محکمہ صحت سندھ نے دس رکنی میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیدیا ہے۔