Thursday, April 25, 2024

لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹے سے زخمی ہونیوالا حسنین انتقال کر گیا

لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹے سے زخمی ہونیوالا حسنین انتقال کر گیا
December 11, 2019
کراچی ( 92 نیوز) لاڑکانہ میں کتوں کےکاٹے کا شکار 6 سالہ حسنین  کراچی کےاسپتال میں تین ہفتوں تک زیر علاج رہنے کے بعد آج انتقال کرگیا،ورثاء  لاش لیکر آبائی علاقے لاڑکانہ روانہ ہوگے۔ سندھ میں آوارہ کتوں نے ایک اور گھر کا آنگن سونا کردیا ، لاڑکانہ میں کتوں کےحملے میں زخمی چھ سالہ حسنین زندگی کی بازی ہارگیا حسنین تین ہفتوں سے کراچی کے این آئی سی ایچ میں زیرعلاج تھا ، زندگی اور موت کی کشمکش کاشکار رہنےکےبعد آج دم توڑ گیا، شدت غم سےنڈھال حسنین کےاہلخانہ اس کی میت لیکرلاڑکانہ چلےگئے۔ چند ہفتے پہلے لاڑکانہ میں حسنین پر کتوں نےحملہ کردیاتھا ، حملے میں حسنین بری طرح زخمی ہوگیاتھا ، اس کے اہلخانہ پہلے لاڑکانہ اسپتال لیکرگئے تھے ، لیکن بچےکی حالت دیکھتےہوئےانہوں نےحسنین کوکراچی منتقل کرنے کا مشورہ دیاتھا۔ بچےکےاہلخانہ کراچی میں  دو اسپتالوں کےدھکےکھانےکےبعد این آئی سی ایچ پہنچےتھے ، سندھ حکومت نےواقعہ کانوٹس لیاتھا۔گورنرسندھ نےبھی بچہ  کی عیادت کی تھی ۔