Thursday, April 25, 2024

لاڑکانہ میں پولیس اہلکار پر تشدد کرنیوالا پی پی رہنما ذوالفقار جاکھرانی گرفتار

لاڑکانہ میں پولیس اہلکار پر تشدد کرنیوالا پی پی رہنما ذوالفقار جاکھرانی گرفتار
September 28, 2020

لاڑکانہ ( 92 نیوز) لاڑکانہ میں شراب فروشوں کو پکڑنے پر پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا پی پی رہنما  ذوالفقار جاکھرانی گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی مسعود بنگش کا کہنا ہے  واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی ،تحقیقات میں ثابت ہوا ملزم تھانے میں آیا اور اس نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی کی، واقعے پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے ۔