Friday, March 29, 2024

لاڑکانہ میں لاک ڈائون سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

لاڑکانہ میں لاک ڈائون سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے
April 2, 2020
لاڑکانہ (92 نیوز) لاڑکانہ میں لاک ڈائون سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے راشن تقسیم کے اعلان پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ لاڑکانہ میں بھوک اور بدحالی کے ڈیرے ہیں، کٹھن وقت میں نہ تو کوئی حکومتی امداد پہنچ سکی نہ عوامی نمائندے پہنچے۔ شہری سوال  کررہےہیں کہ حکومتی امداد کب ملے گی۔ فلاحی تنظیموں نے مستحقین کا درد بانٹنے کی کوشش کی، مستحقین تک مدد پہنچانے میں سرگرم عمل ہیں لیکن ضرورت مند زیادہ اور اشیاء کم ہیں۔ لاڑکانہ کےعوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اعلان کردہ امدادی سامان اور رقم جلد ازجلد ضرورت مندوں تک پہنچائے۔