Friday, April 26, 2024

لاڑکانہ میں جے یو آئی اجتماع میں کوورنا ایس او پیز کی دھجیاں اُڑا دی گئیں

لاڑکانہ میں جے یو آئی اجتماع میں کوورنا ایس او پیز کی دھجیاں اُڑا دی گئیں
November 26, 2020

کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرات، لاڑکانہ میں جمیعت علمائے اسلام کا بڑا اکٹھ ہوا، ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی، منتظمین نے لوگوں کی زندگیاں دائو پرلگادیں،کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اُڑا دی گئیں۔

جلسے کے منتظمین نے نہ خود سماجی فاصلے پر عمل کیا نہ ہی شرکاء اِس اُصول کو خاطر میں لائے، بیشتر افراد نے ماسک پہننا بھی گوارہ نہ کیا۔

جے یو آئی کی جانب سے سابق سینیٹر ڈاکٹرخالد محمود سومرو کی یاد میں شہید اسلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کورونا کی دوسری لہر اور کیسز میں بتدریج اضافے کے باوجود اس قسم کے جلسے خطرات کو خود دعوت دے رہے ہیں۔