Saturday, May 4, 2024

لاڑکانہ میں تین روزہ پولیومہم کا آغاز

لاڑکانہ میں تین روزہ پولیومہم کا آغاز
May 27, 2015
لاڑکانہ(92نیوز)محکمہ صحت لاڑکانہ کی جانب سے شہر اور ضلع بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر اور ضلع کے مختلف علاقوں میں محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیموں نے گھروں اور اسکولوں میں جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔ اس موقع پر فوکل پرسن ڈاکٹر عنایت اللہ کانڈرو نے بتایا کہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ضلع بھر میں 3 لاکھ 8 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جارہے ہیں جس کے لیے مجموعی طور پر 732 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں سے 610 گشتی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ 47 ٹیمیں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں، ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈ پر مقرر کی گئی ہیں اس کے ساتھ ساتھ 75 خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے لاڑکانہ کے عوام سے اپیل کی کہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تشکیل کردہ ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں تاکہ اس موذی مرض سے ننھےمنے بچوں کو بچایا جاسکے ۔