Friday, May 17, 2024

لاڑکانہ میں باراتیوں کی بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق، 35 سے زائد زخمی

لاڑکانہ میں باراتیوں کی بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق، 35 سے زائد زخمی
April 1, 2021

لاڑکانہ (92 نیوز) لاڑکانہ میں خوشیوں والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ باراتیوں کی بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق جبکہ 35 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حادثے کے زخمیوں میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے، باراتیوں سے بھری بس لاڑکانہ سے قمبر جا رہی تھی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بس حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دُعا کی۔

گورنر عمران اسماعیل نے زخمیوں کو فوری طبی امداد اور ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایت کردی۔

ادھر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی لاڑکانہ میں بس حادثے پر اظہار افسوس کیا، کہا کہ حکومت سندھ جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کرے۔