Saturday, April 20, 2024

لاڑکانہ میں ایک خاندان کے مزاروں کے علاوہ کچھ نہیں بنتا ، زلفی بخاری

لاڑکانہ میں ایک خاندان کے مزاروں کے علاوہ کچھ نہیں بنتا ، زلفی بخاری
November 12, 2020
 روندو (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا لاڑکانہ میں ایک خاندان کے مزاروں کے علاوہ کچھ نہیں بنتا۔ زلفی بخاری نے روندو میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ مریم نوازصوبہ بنانے کی بات کر رہی ہیں مگر اس سے پہلے وہ اپنے والد کو تو وطن واپس لائیں۔ زلفی بخاری نے کہا کہ لاڑکانہ میں ایک خاندان کے مزار کے علاوہ کچھ نہیں بنتا۔ سندھ میں سب سے بُری حالت بلاول کے حلقے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت والے سر کٹا دیں گے، جھکیں گے نہیں۔ پی ٹی آئی کی حکوت آئی تو گلگت بلتستان کو صوبہ بنائیں گے۔ سیاحت کے فروغ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ گلگت بلتستان میں ہوٹلوں کو ٹاپ کلاس بنائیں گے۔ ادھر علی امین گنڈا پور نے کہا دونوں پارٹیوں نے عوام کو دھوکا دیا۔ پاکستان تو قائم دائم رہے گا لیکن عمران خان جیسا لیڈر دوبارہ نہیں آئے گا۔