Thursday, May 2, 2024

لاڑکانہ میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہو گئی ‏

لاڑکانہ میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہو گئی ‏
May 1, 2019
لاڑکانہ ( 92 نیوز) لاڑکانہ میں ایڈز  سے متاثرہ افراد کی تعداد 85 تک پہنچ گئی ، متاثرین میں  45 بچے بھی شامل ہیں ، نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے مزید  تین ہزار کٹس لاڑکانہ بھجوا دی گئیں۔ لاڑکانہ کے علاقہ رتو ڈیرو میںایڈز  متاثرہ مریضوں کی رپورٹ ڈی جی ہیلتھ کو بھجوا دی گئی، ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے 85 ایچ  آئی وی مریضوں کی تصدیق کر دی گئی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے  رتوڈیرو میں کی گئی اسکریننگ میں 85 ایچ آئی وی کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔ انچارج سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام سکندر میمن کے مطابق دو ہزار اٹھائیس افراد  کی بلڈ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پازیٹو میں 45 بچے اور 14 بڑے شامل ہیں۔

ملک میں ساڑھے 23 ہزار سے زائد ایڈز کے مریضوں کا انکشاف

انہوں نے بتایا کہ  بڑی تعداد میں ایڈز کے مریض سامنے آنے کے بعد نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے مزید  تین ہزار کٹس لاڑکانہ بھیج دی گئی ہیں۔ لاڑکانہ کے علاقہ رتوڈیرو میں مبینہ طور پر اتائی مظفرگھانگرو نے15بچوں کو انجکشن لگاکران کی زندگی میں ایڈز کا زہر گھول دیا تھا۔ پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے  ملزم کو گرفتار کیا،جبکہ  ملزم مظفر گھانگرو نے خود پر لگائے گئے الزامات  کو مسترد کردیا۔ گرفتار اتائی مظفر  خود بھی ایڈز سے متاثرہ ہے جو 12سال سے  بغیر پی ایم ڈی سی سرٹیفکیٹ کے نجی کلینک چلا رہا تھا۔ دوسری جانب بڑی تعداد میں ایڈز سے متاثرہ مریض  سامنے آنے کے بعد رتوڈیرو میں اتائیوں کے 28کلینک سیل  کیے جاچکے ہیں۔