Sunday, September 8, 2024

لاڑکانہ میں ایچ آئی وی وائرس کے پھیلاؤ پر عالمی ماہرین کی ابتدائی تحقیقات مکمل

لاڑکانہ میں ایچ آئی وی وائرس کے پھیلاؤ پر عالمی ماہرین کی ابتدائی تحقیقات مکمل
June 13, 2019
 لاڑکانہ (92 نیوز) لاڑکانہ میں ایچ آئی وی وائرس کے پھیلاؤ پر عالمی ماہرین کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہو گئی۔ رپورٹ کل حکام کے حوالے کی جائے گی۔ عالمی ماہرین کی ٹیم کراچی واپس روانہ ہوگئی ۔ ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کی ٹیم کی جانب سے کل کراچی کے مقامی ہوٹل میں بریفنگ دی جائے گی۔ اس حوالے سے اعلٰی سطح اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس بریفنگ میں وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو، صحت کے وفاقی و صوبائی سیکریٹریز نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام مینیجرز سمیت متعلقہ افسران شرکت کریں گے۔ ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے ڈاکٹر اولیور مورگن کی سربراہی میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ تیار کر لی جو کے کل پاکستان کے حوالے کی جائے گی ۔ عالمی ماہرین کی ٹیم نے سندھ و نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام سے تین ماہ کے اندر تمام متاثرہ افراد کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ماہرین کی ٹیم مکمل ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد دوبارہ پاکستان واپس آئے گی۔ تمام متاثرہ افراد کے جینو ٹائپ اور جینو میچنگ دوسرے مرحلے میں کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا عالمی ماہرین کی رپورٹ میں رتوڈیرو کے آس پاس میسر صحت کی سہولیات میں سنگین کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق انفیکشن کنٹرول پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ سرکاری و غیر سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی جانب سے غیر معیاری پریکٹسز کی گئیں۔